ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 11؍جولائی کو تھارورچند گہلوت کرناٹک کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے

11؍جولائی کو تھارورچند گہلوت کرناٹک کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے

Sat, 10 Jul 2021 11:28:12    S.O. News Service

بنگلورو، 10؍ جولائی (ایس او نیوز) سابق مرکزی ویزر تھاورچند گہلوت 11 ؍ جولائی کو کرناٹک کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ ریاست کے راج بھون نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی ہے ۔ 

راج بھون کی جانب سے یہاں جاری  ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راج بھون کے گلاس ہاؤز میں صبح 10:30 بجے حلف برادری کی تقریب منعقد ہوگی۔  کرناٹک کے چیف جسٹس ابھے سری نیواس اوکا نئے گورنر کو عہدے  اور رازداری کا حلف دلائی گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا اور دیگر کابینہ کے ساتھیوں کی موجودگی متوقع ہے۔ 

 


Share: